1 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے شہر ہنگو میں مسجد کے باہر خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ہنگو کے مرکزی پٹ بازار میں جامع مسجد کے باہر نمازجمعہ کے بعد ہونیوالے دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایک اور شخص آج صبح اسپتال میں شہید ہوا جس سے شہداء کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور شہداء کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔
ہنگو میں پولیس افسر محمد سعید خان کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے کا اصل ہدف، شیعہ مسلمانوں کا قتل عام تھا لیکن اس میں متعدد اہل سنت مسلمان بھی شہید ہوئے ۔
اس دہشتگردانہ واردات کے خلاف آج ضلع بھر میں عام سوگ منایا جارہا ہے جبکہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔

.......

/169